وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا علی کی سربراہی میں جی بی کے ایک وفد نے قومی اسمبلی کے نشست پر کامیاب ہونے والے ایم این اے انجینئر حمید حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم، رکن شوری 'عالی کاچو زاہد علی خان، مسئول ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ارشاد حسین موجود تھے۔
وفد نے حمید حسین کی این اے کی نشست پر بھرپور کامیابی پر مبارک بادی دی اور پاراچنار کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس توقع پر اظہار کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کا نمائندہ قومی اسمبلی میں مظلوم اور محروم کی آواز کرے گا اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے نیز خوددار پاکستان بنانے کے سفر کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ ایم این اے حمید حسین نے آغا علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا شکریہ ادا کی۔