کھرمنگ، شیخ اکبر علی رجائی کا سیکرٹری پاور سے رابطہ، عوامی ردعمل سے آگاہ کیا

25 جنوری 2023

وحدت نیوز(کھرمنگ)پارلیمانی سکریٹری و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی کا سکریٹری پاور ظفر وقار تاج سے رابطہ، کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں محکمہ برقیات کی طرف سے زبردستی نئے میٹر لگوانے اور بجلی کی لائنیں کاٹنے جیسی حرکتوں کیخلاف عوامی رد عمل کی بابت آگاہ کیا گیا۔ سکریٹری پاور نے کہا کہ انہوں نے چیف انجنیر بلتستان ریجن کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کو بلاوجہ نہ بڑھکائیں اور ہاتھ ہولا رکھیں۔ شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ وہ سرکلر جاری کروائیں تاکہ ماتحت عملہ اور افسران عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے سے باز رہے اور صرف خراب میٹر یا بغیر میٹر والے صارفین کیخلاف ایکشن لیں، اس پر سکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ریفرنس بھیجا ہے، ان کے جواب کے مطابق سرکلر جاری کروائیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کا موقف واضح ہے کہ غریب عوام کو پولیس کے ذریعے مرعوب کرنے اور پرانے فنکشنل میٹرز کو زبردستی اتروا کر نئے میٹر لگوانے کی کوئی قانونی گنجائش نہیں۔ گلگت بلتستان میں کہیں ایسا نہیں دیکھا گیا کہ پولیس اسلحہ لیکر لوگوں کے گھروں اور محلوں میں جاکر لائنیں کروا رہے ہو، لیکن ضلع کھرمنگ کے بعض محلوں میں ان دنوں یہی کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ قابل مزمت ہے۔ محکمہ برقیات عوام کے کنکشن کاٹنے اور پولیس کے ذریعے ہراساں کرنے کی مکروہ کوششوں سے فی الفور باز آجائے اور جن صارفین کے ہاں غیر قانونی کنکشن ہو یا میٹر خراب ہو صرف ان کو نئے میٹر لگوانے پر پابند کروائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree