غیر آباد اور بنجر زمینوں کی آبادکاری کیلئے آئس ٹوپے کا پروجیکٹ قابل تقلید ہے،وزیر زراعت کاظم میثم

07 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکردو) زرعی پیداوار بڑھانے اور خصوصا غیر آباد اور بنجر زمینوں کی آبادکاری کیلئے آئس ٹوپے کا پروجیکٹ قابل تقلید ہے جس کیلئے پاری کھرمنگ کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہترین کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت کاظم میثم نے دورہ کھرمنگ کے دوران کیا۔

 پاری آئیس ٹوپہ کی بنیاد رکھنے والے جوانوں اور ضلع کھرمنگ کے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے وزیر زراعت کو پاری کھرمنگ میں کامیابی کیساتھ زیر پرورش آئیس ٹوپے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس سے توقع کی جارہی ہے کہ سینکڑوں قابل کاشت زمینیں پیداوار کے قابل ہوسکے گی۔ ابتک پاری آئس ٹوپے کیلئے کسی ادارے کیجانب مالی معاونت نہیں کی گئی البتہ محکمہ واٹر منیجمنٹ یا ایفاد کے زیر اہتمام آئس ٹوپے کی پرورش کے اس کامیاب تجربے کو دیگر علاقوں میں شروع کیا جائے تو کھرمنگ سمیت بلتستان کے بیشتر بنجر زمینیں آباد ہوسکتی ہیں۔

 وزیر زراعت نےخصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی پاری آئس ٹوپے کے حوالے تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے تو کوشش کریں گے کہ مختلف اداروں کے ذریعے دیگر علاقوں میں بھی اس پراجیکٹ کو شروع کرینگے۔ اس موقع پر وزیر ذراعت نے محکمہ ذراعت کے ضلعی عہدیداروں کو آئس ٹوپا پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور پذیرائی سرٹفکیٹ دینے کے احکامات دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree