ایم ڈبلیو ایم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے، کھرمنگ کی عوام مثالی سیاست کا عملی مظاہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گی، نصرت علی

07 جولائی 2020

وحدت نیوز(کھرمنگ)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما نصرت علی نے حلقہ نمبر بارہ کھرمنگ سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں معروف سیاسی و سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے ہر حکم پر عمل کرتے ہوئے عوام کی بھرپور ترجمانی کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین عوام کی ترجمان جماعت جبکہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور شیخ اکبر رجائی جیسے سیاسی و مذہبی رہنمامجلس وحدت مسلمین ہی کی نہیں بلکہ علاقہ بھر کے عوام کی طاقتور ترین آواز ہر دکھ درد میں نکلنے والی بے باک و بے لوث شخصیات ہیں۔ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور سیاسی کونسل اور قیادت کے ہر فیصلے کو دل و جان سے تسلیم کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔

نصرت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقدار کی سیاست کا عملی مظاہرہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بھرپور انداز میں کیا ہے، جبکہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ہم کھرمنگ عوام کو بھی عملا اس حقیقت سے واقف کرائیں گے کہ موروثی اور مفادات کی سیاست کی بجائے اقدار کی سیاست اور عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق کیسے ادا ہوتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree