عوامی ملکیتی زمینوں پر سے عوام کو بیدخل کرنے کی مذموم کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عارف قمبری

28 فروری 2020

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی حکومت کا رات کی تاریکی میں موضع جوتل میں آپریشن بزدلانہ اقدام ہے۔عوامی ملکیتی زمینوں پر سے عوام کو بیدخل کرنے کی مذموم کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا دو روز قبل نلتر کا براستہ جوتل دورہ اور بعد ازاں عوام کی تعمیرات کو گرانا سراسر بد نیتی پر مبنی اقدام ہے۔وزیر اعلیٰ عوامی زمینوں پر جبری قبضے سے باز نہ آئے تو پورے گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر نکالا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف قمبری نے اپنے ایک بیان میں موضع جوتل میں عوامی تعمیرات کو گرانے پر صوبائی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رات کی تاریکی میں آپریشن کرکے عوامی غیرت کو للکارا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام ملکیتی زمینوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے باز رہیں وگرنہ عوامی غیض وغضب ان حکمرانوں کو بہالے جائے گا۔حکومت ایک طرف مخصوص علاقوں میںزمینوں کی آبادکاری کیلئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے اور دوسری جانب تعصب کی بنیاد پر عوامی زمینوں کو آباد کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔حکومت کی اس دوغلی پالیسی کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کو پہلے ہی گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے اور جی بی کے عوام اپنی زمینوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ایسے متعصبانہ اقدامات سے باز رہے اور اگر دوبارہ اس قسم کا اقدام کیا گیا تو حکومت سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار بھی رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree