نواز لیگ کے سیاسی گلوبٹ جبراً نواز شریف کے حق میں گلگت بلتستان اسمبلی اراکین سے حمایت کی قرارداد پاس کروانا چاہتے ہیں،الیاس صدیقی

27 اپریل 2017

وحدت نیوز (گلگت)  نواز لیگ کے سیاسی گلوبٹ جبراً نواز شریف کے حق میں گلگت بلتستان اسمبلی اراکین سے حمایت کی قرارداد پاس کروانا چاہتے ہیں۔سپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد صوبائی اسمبلی کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ کی طرح چلارہا ہے۔سپریم کورٹ میں لیگیوں کے قائد نے جھوٹ بول کر دنیا کا جھوٹا ترین شخصیت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ سپیکر اگر صاف گوہے تو قرار داد پر بحث کرواتے ،قرارداد پر بحث کی اجازت نہ دیکر سپیکر نے اپنے عہدے سے خیانت کی ہے۔دوسروں کو جھوٹا کہنا سپیکر کو زیب نہیں دیتا ۔ایسا شخص جسے سپریم کورٹ کے معزز ججز نے صادق اور امین قرارنہیں دیا ہے اور ان کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیکر مزید تفتیش کرنے کا حکم دیا ہو ایسے شخص کی حمایت میں زبردستی قرارداد پاس کرواکر سپیکر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ اسمبلی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی بی بی سلیمہ کو بولنے کی اجازت نہ دینا اور ان پر جھوٹ کا الزام لگانا سراسر ناانصافی  اور جانبداری کا ثبوت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سپیکر اپنے عہدے کیلئے اپنی قوم سے سکردو روڈ کے تعمیر کے حوالے سے گزشتہ دو سالوں سے جھوٹ بول رہے ہیں اور ایسے شخص کو دوسروں پر الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا موقف روز روشن کی طرح واضح ہے اور وہ شروع دن سے بدعنوان اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے اور قوم کو ایسے حاکموں سے نجات دلانے کیلئے برسرپیکار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree