علامہ مقصود ڈومکی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب

10 جون 2013

domki convention 2013وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کا کنونشن کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں آئندہ تین سال کیلئے علامہ مقصود علی ڈومکی کو دوبارہ سال ۲۰۱۳تا ۲۰۱۶ تک کے لیئے ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے علامہ مقصود ڈومکی سے حلف لیا۔ کنونشن میں صوبہ بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی مسئولین نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی ، علامہ ولایت حسین علامہ سہیل اکبر شیرازی اور کوئٹہ کے دیگر عمائدین بھی موجود تھے ۔ صوبائی شوریٰ کے اراکین اور شرکاء کنونشن نے کثرت رائے سے علامہ مقصود ڈومکی کو نیا صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
 
تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مسئولیت خدا کی جانب سے امتحان کے سوا کچھ نہیں ، ہمیں گذرے ہو ئے ماہ و سال سے سبق حاصل کر تے ہو ئے آنے والے دور کے لیے حکمت عملی مرتب کر نی چاہیئے ، تنظیمی عہدے پر کسی نئی شخصیت کا آنا یہ اسی شخصیت کا دوبارہ منتخب ہو جا نا اہمیت نہیں رکھتا اہمیت رکھتی ہے کوئی چیز تو وہ ہے اس کا اپنے عمل کا خدا کے لیئے انجام دینا اورماضی کی لغزشوں اور کمزوریوں کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے تنظیمی پالیسی مرتب کر نا ۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سرزمین بلوچستان شہداء کی سرزمین ہےاور خصوصاً اہل کوئٹہ جو کہ وارثین شہداء ہیں انکی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ مقصد و پیغام شہداء کو تا دم حیات زندہ و پائندہ رکھیں ۔ اور شہداء کی یاد کو اپنے قلوب میں تازہ رکھیں ۔

آخر میں علامہ امین شہیدی نے علامہ مقصود علی ڈومکی کے بحیثیت سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کا اعلان کیا اور انکے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree