نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرینگے، ایم ڈبلیوایم امیدوار PB42علامہ علی حسنین حسینی

28 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و امیدوار پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے عوامی حلقوں میں رہ کر بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کی ہے۔ مستقبل میں بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عوام 8 فروری کو خیمہ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈ کے علاقے محلہ علی آباد کے عمائدین سے کارنر میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں علی آباد کے بزرگوں اور جوانوں نے درجنوں کی تعداد میں شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ، ضلعی و صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی کارکن بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

علامہ علی حسنین نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل باشعور ہے۔ جنکی بڑی تعداد مختلف کارنر میٹنگ میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں باہنر بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ماضی کی حکومتوں نے سستی سے کام لیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں جاکر بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم تعلیم، روزگار اور صحت کا نعرہ لے کر نکلے ہیں۔ یہ وہ بنیادی حقوق ہیں، جن سے حلقے کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے۔ ان حقوق کو عوام تک پہنچانے کے لئے نمائندگی ضروری ہے۔


 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گھیر جماعت ہے۔ جس نے ماضی میں ملک کے ہر شہر میں بلا کسی تفریق کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ہمارا شعار یہی ہے کہ عوامی حلقوں میں موجود رہ کر بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کی جائے۔ آٹھ فروری کو عوام کے ووٹوں کی بدولت عوام کی نمائندگی حاصل کریں گے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے بازو بن کر عوام تک ایم ڈبلیو ایم کا پیغام پہنچائے، تاکہ عوام خیمہ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree