سبی میلے کا شاندار انعقاد، وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیرامورحیوانات آغا رضا سمیت دیگر کی شرکت

02 مارچ 2018

 وحدت نیوز(سبی) سالانہ سبی میلہ کا افتتاح وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رنگا رنگ تقاریب سے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر امور حیوانات آغا سید محمد رضا(رہنماایم ڈبلیوایم ) نے وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو کو یادگاری سوینیئر بھی پیش کیا، میلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو، نیزہ بازی، گھڑ دوڑ بھی پیش کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ الحمدللہ سرزمین بلوچستان میں موسم بہار کی طرح امن لوٹ آیا ہے۔ عوام امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

 سبی میلہ 2018ء کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر امور حیوانات آغاسید محمد رضا(رہنما مجلس وحدت مسلمین )،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم، صوبائی وزیر فشریز سردار سرفراز خان ڈومکی، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر بلدیات حاجی غلام دستگیر بادینی، رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سبی کا سالانہ میلہ بلوچستان کی تہذیب و تاریخ اور تمدن کا گہوارہ ہے۔ سبی میلہ عوام میں روابط قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سبی میلہ نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان کی معیشیت کو استحکام بخشنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے۔ چند مٹھی بھر عناصر بیرون ممالک بیٹھ کر صوبے کے معصوم جوانوں کو گمراہ کرتے تھے، ان کے عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔ سبی میلہ بھائی چارے اور امن کا ایک پیغام ہے، جسے دنیا بھر تک پھیلانا ہے۔ سبی میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے لئے ایک ارب 20 کروڑ جبکہ بندات کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے اگلے مالی سال کے بجٹ میں رکھا جائے گا۔ لہڑی کے عوام کے لئے انٹر کالج جبکہ سبی میں بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا، سبی پریس کلب کی تزئین و آرائش کے لئے 20 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے سالانہ تاریخی میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree