جو حکومت عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، علامہ ظفر شمسی

02 دسمبر 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ آئی 8 مرکزی امام بارگاہ باب العلم میں نماز مغربین پڑھ کر مومنین باھر نکلے ہی رہے تھے کہ امام بارگاہ کے دروازے پر ہی دو موٹر سائیکل سوار دھشتگردوں نے اندھا دھند فائیرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے دو مومن شھید اور 4 مومنین زخمی ھوئے ان شہیدوں میں ایک مومن سیدین زیدی جو معروف قانون دان صوبہ سندھ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سےخدمات انجام دے چکے ہیں، اب وہ مجلس وحدت مسلمین کے قانونی مشیر تھے۔ زخموں کی تاب نا لاتے ھوئے درجہ شھادت پر فائز ھو چکے ھیں، دھشتگرد دو مومنین کو شھید اور چار کو زخمی کر کے فرار ھو گئے مگر اس وقت تک حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی، جیسے دھشتگردوں کے ساتھ حکومت کی ملی بھگت ھو. کتنے شیعہ قتل ھو چکے ھیں اور کس قدر شیعہ اغوا کر لیے گئے ہیں حکومت کو کوئی خبر نہیں ہے، وہ حکومت جو اپنی عوام کا تحفظ نہیں کر سکتی ایسی حکومت کو ختم ھو جانا چاہیے، عوام کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوام کو تحفظ دے سکے۔ .



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree