علامہ سبطین الحسینی کا دورہ ایبٹ آباد، یوسی جھنگڑہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت

05 مئی 2014

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان خیبرپختونخواکے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکا استقبال ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ ، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی کاظمی ، سیکرٹری فلاح وبہود سید عاطف محمود کاظمی،سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ ،سیکرٹری فلاح بہود سید مجتبیٰ کاظمی سیکرٹری تعلیم طیب نسیم ،سید دلشاد حسین شاہ اور مذہبی وسماجی شخصیت سید امتیاز حسین شاہ صاحبان نے کیا۔سلام و دعا کے بعد تحصیل حویلیاں یوسی جھنگڑہ کے طرف روانہ ہوئے۔یوسی جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا۔اور حسب سابقہ حلف برداری کا پروگرام تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے شروع کیا گیا۔ ہدیہ نعت رسول مقبول ؐ کے بعدسیکرٹری جنرل ڈسٹرک ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے یوسی جھنگڑہ کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام مسلمانوں کی نجات کا حل قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے اور وحدت امت مسلمہ میں ہے۔ اسکے بعد خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے خطاب کیا اور دوران خطاب کہاکہ ہر شخص کی نجات کا ذریعہ صرف اور صرف محمد و آل محمد(ص) کی سیر ت مقدسہ کو اپنانے میں ہے۔ ان خطابات کے بعد علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے یوسی جھنگڑہ کی کابینہ سے حلف لیااور انکے حق میں دعائے خیر فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree