آغا علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطح وفد کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ،سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

19 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد کی آغا علی رضوی کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم،  رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی محمد علی اور مولانا جان حیدری شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبادی دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے اور محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کی آواز میں آواز ملاتے رہے ہیں اب ایوان بالا میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کی تشخیص، حقوق کی فراہمی اور محرومیوں کے ازالے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور محرومیوں کیخلاف ایوان بالا میں آواز بلند کی جائے گی۔ان شاءاللہ بہت جلد اس فسطائیت اور کرپٹ نظام کا خاتمہ ہوگا اور خطہ ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔پاکستان کے فطری دفاع گلگت بلتستان کے بہادر محب وطن عوام کو 76 سالوں سے تشخص اور حقوق سے محروم رکھنا حکمرانوں اور مقتدر حلقوں کی عاقبت نااندیشی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو انکی امنگوں کے حقوق دینے میں تاخیر کسی صورت ریاست کے حق میں نہیں۔

 ہم گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جنت نظیر خطہ گلگت بلتستان کے عوام بنیادی تشخص سے محروم ہونا،بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہونا، بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہونا اور عوام کی مرضی کے خلاف فیصلے تھوپنا انکے جذبہ حب الوطنی پر کاری ضرب ہے۔ یہاں کو عوام کو دانستہ طور پر مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور یہاں کے جوانوں کی آنکھوں میں  غصہ بھی ہے اور حقوق کے حصول کے لیے پرعزم بھی ہیں۔ ہم ہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا قضیہ لڑتے ہیں گے۔ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے وفد کو گلگت بلتستان کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر ضروری ہدایات بھی دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree