کرم میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اور قانو ن نافذذ کرنے والوں کی خاموشی ظلم کی انتہاء ہے، شبیر حسین ساجدی

08 جنوری 2024

وحدت نیوز(پشاور) کرم میں صدہ بائی پاس پر لگائے گھات حملہ آوروں نے فورسز اور  نہتے مسافروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ایک مرتبہ پھر اس وحشیانہ حملے نے پوری پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کا ضلع کرم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور تہذیبی اصولوں اور قوانین کی خلاف ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ریاستی ادراے سازشی عناصر کی سرکوبی میں مکمل طور پر ناکام ہیں یاپھر دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree