اس متنازعہ ناموس صحابہ و اہل بیت بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا، مولاناطفیل عباس ہاشمی

12 اگست 2023

وحدت نیوز(اورکزئی) چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم وحدت امت منایا گیا۔ جامع مسجد کریز ضلع اورکزئی کے خطیب اور مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا طفیل عباس ھاشمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں متنازعہ ترمیمی بل کی منظوری کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کردیا کہ اس بل کو واپس لیا جائے بصورت دیگر اس بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ھمارے علماء کرام اور خاص کر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات مندانہ اور شجاعانہ موقف کی حمایت کرتے ھوئے کہا کہ جب بھی ھمیں قائد وحدت احتجاج کی کال دیں گے تو ھم حاضر ھونگےاور آخر میں اتفاق و اتحاد پہ بات کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree