میئرپاراچنارعلامہ مزمل حسین فصیح ایم ڈبلیوایم ضلع کرم ،مسرت کاظمی تحصیل پاراچنار، شکیل عباس تحصیل صدہ صدر اور برادر امتیاز طوری تحصیل علیزئی کےصدر منتخب

02 جنوری 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ ضلع کرم کے شوری اجلاس پاراچنار پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں شریک اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائےتحصیل چیئرمین اُپرکرم علامہ مزمل حسین فصیح کوایم ڈبلیوایم کا ضلعی صدر ، برادرسید مسرت کاظمی کو تحصیل پاراچنارکا  صدر ،برادر شکیل عباس کو تحصیل صدہ کا صدر اور برادر امتیاز طوری کو تحصیل علیزئی کاصدر منتخب کرلیا۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ ارشاد حسین روحانی ، صوبائی فنانس سیکریٹری علامہ نذر حسین روحانی ، صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی اور سابق ضلعی صدر علامہ نقی شاہ بھی موجود تھے ۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree