کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، علامہ مختار امامی

21 ستمبر 2013

وحدت نیوز (کراچی )سندھ حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، ٹارگٹڈ آپریشن سے وہ نتائج حاصل نہیں ہو ئے جس کی عوام کو توقع تھی ،لانڈھی کورنگی لیاری اور اورنگی ٹاؤن کی طرح دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، اگرشہر میں نقص امن کی صورت حال اسی طرح برقرار رہی تو آئندہ حال سکیورٹی اداروں کے بس سے بھی باہر ہونگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجید کالونی کے سجادیہ امام بارگاہ پر کریکر حملہ محرم الحرام سے قبل نیک شکون نہیں ہے ،لانڈھی کے مختلف علاقوں فیوچر کالونی ، بلال کالونی ، عوامی کالونی ،بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن وغیرہ میں کالعدم جماعتوں کی دہشت گرد کاروائیوں میں کئی بیگناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، صوبائی حکومت ، خفیہ ایجنسیاں اور سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں کوسنجیدگی سے انجام دیں ، ورنہ شہر کسی بڑی دہشت گرد کاروائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن اور اس سے قبل گرفتار کیئے گئے سینکڑوں دہشت گردوں کو جیلوں میں کیوں مہمان بنا کر رکھا گیا ہے ؟ کہیں حکیم اللہ محسود کے حکم کو انتظار تو نہیں کیا جا رہا ، انہوں نے طالبان کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے گرفتار دہشت گردوں کی ممکنہ رہائی کے مطالبے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے ان خطرناک دہشت گردوں کو رہا کر نے کا سوچا بھی تو ، یہ حکومت کے لئے بہتر نہیں ہو گا ، پاکستان کے محب وطن عوام حکومت کے اس وطن دشمن اور عوام دشمن فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بن جا ئیں گے ۔

انہوں نے پشاور میں اہل سنت مکتب فکر کی مسجد پر کریکر حملے کی بھی پرزور مذمت کی ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت ، قانون نافذ کر نے والے ادارو ں ، خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، ڈی جی رینجرز، اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مجید کالونی امام بارگاہ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، تاکہ اس قسم کی دہشت گرد کاروائیوں کا تدارک ممکن ہو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree