محرم الحرام سے قبل بانیان مجالس کی ٹارگٹ کلنگ سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علی حسین نقوی

20 اکتوبر 2014

وحدت نیوز ( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی آپریشن کی ناکامی کا ثبوت ہے، بانیان مجالس کی ٹارگٹ کلنگ سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ہونے والے سید علی عباس عابدی کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں، بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی کراچی سے کشمور تک دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام ہے، شہر میں بنائے گئے مخصوص فکر کے حامل مدرسے بانیان پاکستان کی اولادوں کے قتل کے فتوے جاری کررہے ہیں، لیکن حکومت اب تک ان مفتیوں اور سرپرستوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ نسل کشی کے تدارک کے لئے حکومت سندھ فی الفور تکفیریت کا پرچار کرنے والے مدارس اور کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کیخلاف کاروائی کرے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی ۔آصف صفوی ،علی احمر زیدی ،سمیت دیگر رہنما موجود تھے انہوں نے شہید علی عباس کے اہل خانہ خراچ تحسین پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی جبکہ شہید علی عباس عابدی کی مجلس سوئم آج بروز منگل شام 4 بجے مسجد خیر العمل انچولی میں منعقد کی جائے گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی خطاب کریں گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree