ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات لسانی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں،ایم ڈبلیو ایم کراچی

03 جنوری 2014

وحدت نیوز (کراچی) کوئٹہ میں زائرین پر خودکش حملہ اور کراچی میں لسانی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ عمائدین کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کی جانب سے جامع مسجد کھارادر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب ایم ڈبلیو ایم کے ڈویڑنل رہنما علامہ مبشر حسن نے کیا جبکہ اس موقع پر اصغر عباس زیدی ، احسن عباس رضوی، ناصر حسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی نواز حکومت کی طالبان دہشت گردوں سے سازباز کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ دیدار جلبانی، عالم ہزارہ، صفدر عباس اور سید علی شاہ کی شہادت میں لسانی تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے اب تک فقط دعوے ہی کئے جارہے ہیں لیکن قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔علامہ مبشر حسن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ان کی جماعت کی حکومت ہے ، کراچی اور خیرپور سمیت سندھ بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات پر وہ ہوش کے ناخن لیں اور طالبان اور لسانی دہشت گردوں کے خلاف فقط بیان بازی کے بجائے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات پر توجہ دیں، کہیں ایسا نہ ہو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو اور قائم علی شاہ کو بھی بلوچستان کے رئیسانی کی طرح حکومت سے بیدخل کرنے کی تحریک چل پڑے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree