ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقرعباس زیدی کی سربراہی میں شیعہ تنظیمات کے وفد کی سعودی عرب میں اسیر علامہ ناظرعباس تقوی کے اہل خانہ سے ملاقات

24 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی)سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے دوران گرفتار کئے جانے والے علامہ سید ناظر عباس تقوی کے خانوادے سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی تاحال سعودی حکومت کی قید میں ہیں اور ان کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے علامہ ناظر عباس تقوی کی رہائشگاہ پر ان کے خانوادے سے ملاقات کی اور علامہ ناظرتقوی کی جلد باحفاظت رہائی کیلئے خصوصی دعا کی۔

 وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے صدر دیباج عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزا کے ثروت حسین رضوی، ایس ایم شمسی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، امامیہ آرگنائزیشن کے حیدر علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree