امام علیؑ سے محبت ایمان کا جز اور آپکی دشمنی منافقت کی علامت ہے، علامہ صادق جعفری کا جلوسِ مولود کعبہ سے خطاب

06 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ امام علیؑ سے محبت ایمان کا جز اور آپ کی دشمنی منافقت کی علامت ہے، حضرت علیؑ نے حکومت چلانے کیلئے جو ویژن پیش کیا اس کی معنویت آج بھی برقرار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے سولجربازار میں ولادت باسعادت امام علی ابن ابیطالبؑ کی مناسبت سے نکالے گئے تہنیتی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور ملک کے موجووہ حالات میں ہمیں حضرت علی کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا ہوگا، حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور باطل کے خلاف جدوجہد میں گذری۔

علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو معیار حق قرار دیا اور فرمایا حق علیؑ کے ساتھ ہے اور علیؑ حق کے ساتھ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کسی بھی انسان کی شناخت کا بہترین معیار ان کی گفتگو اور کلام ہے، اسی لئے نہج البلاغہ معرفت مولا علیؑ کا ذریعہ بھی ہے اور عظمت علی علیہ السلام پر بہترین سند بھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ عصر حاضر میں سیرت علوی بشریت کی ہدایت و رہبری کا بہترین معیار ہے، اپنے عظمت کردار سے امام علی علیہ السلام ہر دور کے انسانوں کے محبوب ترین پیشوا بن گئے، دنیا بھر میں ہر مذہب رنگ و نسل کے انسان مولا علیؑ سے محبت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree