مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے تحت قادری ہال میں فکر امام خمینی ؒ سیمینار کا انعقاد

07 جون 2021

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح کی 32ویں برسی کی مناسبت سے حبیب اللہ قادری ھال پریس کلب ٹھٹھہ میں فکر امام خمینی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شہر کے معززین اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی  ضلعی کابینہ اور یونٹس کے سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض برادر نعیم قریشی نے سر انجام دئیے اور تلاوت کا شرف مولانا غلام شبیر لانگاھ نے حاصل کیا جبکہ خطابت کے فرائض برادر کامران رضا سومرو (مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان) مولانا فدا حسين فردوسی (خطیب جمع جامع مسجد ابوطالب ع) اور مولانا ایاز علی دلوانی (سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ) نے انجام دیئے۔

مقررین نے کہا کہ عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں,مقررین نے امام خمینی رح کی شخصیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے ایرانی قوم کو شاہ کی طاغوتی حکومت سے نجات دلائی جبکہ اقوام عالم کو شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف قیام کا درس دیا,آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی حکومت قائم کرکے فقیہ عادل کی حاکمیت پر مبنی نظام ولایت فقیہ کو عملی جامہ پہنایا,  امام خمینی کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر وقت کے فرعون یعنی شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں_آخر میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحسين شاھ(شبیر شاہ) نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree