گھڑی یاسین کے جوانوں کا ایم ڈبلیوایم میں شامل ہونے کا اعلان

28 دسمبر 2020

وحدت نیوز(گھڑی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے وفد کے ہمراہ ڈکہن سٹی میں فعال نوجوانوں سے ملاقاتیں کرکے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی جوان نوجوانوں نے قبول کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو کی موجودگی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری سیاسیات حسنین عباس جوادی، طارق حسين کنبھر، محمد ملوک چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔

ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں زوار ذوالفقار علی منگی، زوار شاہد حسین کلر، زوار دیدار حسین کلر، زوار جانی کلر شامل ہیں، اس موقع پر زوار شاہد حسین کلر نے کہاکہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ ﷲ ملت جعفریہ کے لئے جدوجہد قابل ذکر ہےاور اسی سے متاثر ہوکر ایم ڈبلیوایم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree