پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودبجلی اور عام اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا اس مافیا کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے جو خود کو ہر انتظامی طاقت سے بالا سمجھتا ہے، علامہ باقرزیدی

06 جون 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی کی شدت برقرار رہنے کو حکومتی نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی تاجر طبقے کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھا دیے جاتے ہیں تاہم قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد بھی مہنگائی کا بدستور بڑھتے رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور عام اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا اس مافیا کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے جو خود کو ہر انتظامی طاقت سے بالا سمجھتا ہے۔بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نیپرہ اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حکومت اداروں کی غفلت عوام کے لیے درد سر بنتی جا رہی ہے۔عوام کو ماضی کی طرح محض اعلانات سے خوش کرنے کا دور اب گزر چکا ہے۔اگر حکومت کی طرف سے عام آدمی کو ریلیف نہ ملا تو پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر حکومت کا اترانا بلاجواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پمپوں سے پیٹرول غائب کر دیا گیاہے۔حکومت کو چاہیے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کا محاسبہ کرے۔ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے عوام کو خود ساختہ مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree