ملتان، ایم ڈبلیوایم نے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

20 جنوری 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان نے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے، ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نامزد ضلعی کابینہ سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی بھی موجود تھے۔ نامزد کابینہ میں سلیم عباس صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا مظہر عباس صادقی سیکرٹری تبلیغات، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری اُمور عزاداری، وسیم زیدی سیکرٹری شعبہ خیرالعمل، علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم، مہر سخاوت سیکرٹری سیاسیات، دل شیر سیکرٹری وحدت اسکائوٹ اور مرزا وجاہت علی سیکرٹری وحدت یوتھ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کو سستا کر کے نایاب کر دیا ہے، حکومت اپنی ناہلی کو چھپانے کے لیے ملبہ نجی کمپنی پر ڈال رہی ہیں۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکومت وقت کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت پاکستان درحقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree