لاہور پریس کلب پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہاریکجہتی کے لئے قائم بھوک ہڑتال کیمپ کو ایک ماہ مکمل

14 جون 2016

وحدت نیوز(لاہور) انصاف کے حصول کے لئے گذشہ ایک ماہ سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کا لاہور پریس کلب پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ،گرمی کی شدت اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت،لانگ مارچ کے لئے رابطہ مہم شروع ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد مستحکم اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کے لئے ہیں،ملت جعفریہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس قوم نے سیاچن اور کے ٹو کے سے لے کر گوادر تک مادر وطن کی حفاظت کے خاطر جانی و مالی قربانیاں دی ،لیکن بدقسمتی سے اس ملک کے حکمرانوں اور اشرافیہ نے اس غیور ملت کے ساتھ ہمیشہ سے غداری کی،ملک بھر میں ہماری نسل کشی دراصل ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے،ہماری قوم نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم سمجھا کسی ملک دشمن ایجنسی کے ایجنٹ نہیں بنے،ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام اور شدت پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف عَلم بغاوت بلند کی،پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکمرانوں نے جس گروہ کی تربیت کرکے کے اس قوم پر مسلط کیا آج اس کا خمیازہ حکومت ریاستی ادارے سمیت پوری قوم بھگت رہی ہے،علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت اور ترقی کی شہ رگ ہے ،ہم اس میں رکاوٹ بننے والی قوتوں کو ملک کا دشمن سمجھتے ہیں،اقتصادی راہ داری میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گرد گروہ کیساتھ ساتھ سیاسی اشرافیہ بھی ہے،جو اس ملک کی تعمیرو ترقی سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے،جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن گیا ہے،لیکن پنجاب کے بدمست حکمران لوٹ کھسوٹ اور انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں،بھوک ہڑتالی کیمپ میں دعائے کمیل کی محفل سے قاری افضل ایمانی اور علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree