حکمران جماعت کےگڑھ گجرانوالہ میں شیعہ رہنما مظہر حسین کی ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے، علامہ عبد الخالق اسدی

20 مارچ 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گوجرانوالہ میں سید مظہر حسین نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد آزاد انہ اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات سے کام لے رہی  ہے، علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا گوجرانوالہ جو حکمران جماعت کا مرکز ہے میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے ممبر سید مظہر حسین کو نشانہ بنا نا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے آپ کو حکمران جماعت کے حلقوں میں محفوظ تصور کرتے ہیں،انہوں نے کہا جس حکومت کی نمائند گی دہشت گردوں کے ساتھی کریں اس سے بھلائی کی توقع  رکھنا بے مقصد ہے۔

 

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جان لیں کہ شیعہ قوم ملک کے لئے قربانیاں دینے سے تھکنے والی نہیں لیکن حکمرانوں کی بے حسی پر ہم خاموش بھی نہیں رہیں گے،علامہ اسدی نے کراچی میں بوہری برادری کے عبادت خانے پر دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی امن کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا،بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کوئی ہاتھ نہیں آئے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree