بلاجواز گرفتارسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری رضوان حیدراور دیگر ہنما رہا

14 مارچ 2015

وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ گرفتاریوں میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ضلعی جنرل سیکرٹری رضوان حید ر ،رانا نعیم عباس اور تحصیل کمالیہ کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نقوی کو ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا تھا جس پر ممتاز قانون دان رانا فدا حسین ایڈوکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں ان کی نظر بندی کے خلاف رٹ دائر کی کہ مجلس وحدت مسلمین کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اورگرفتاریاں بلاجواز ہیں ان تینوں عہدیداروں کے خلاف کوئی بھی شر انگیزی کا الزام نہ ہے جس پر عدالت نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم دیا کہ یا تو ان کے خلاف کوئی ثبوت لائیں بصورتِ دیگر انہیں رہا کیا جائے جس پر ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ان تینوں عہدیداروں کوعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کی روشنی میں رہا کردیا ۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام ماتمی سنگتوں ، مختلف انجمنوں نے ممتاز قانون دان رانا فدا حسین ایڈوکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree