چوہدری مونس الہیٰ کی الیکشن کمپین ،ایم ڈبلیوایم کی کارنر میٹنگ، 15 قصبوں کی بڑی برادریوں کی جانب سے حمایت کا اعلان

18 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)لاہور ہجویری شادی ہال کرباٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےصوبائی شعبہ سیاسیات اورمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے (ضمنی الیکشن )حلقہ PP-158لاہور  چوھدری مونس الہی کے حق میں شاندار جلسے کا انعقاد ۔ لاہور ہجویری شادی ہال کرباٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےصوبائی شعبہ سیاسیات اورمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے (ضمنی الیکشن )حلقہ PP-158لاہور  چوھدری مونس الہی کے حق میں شاندار میٹنگ کا انعقاد ۔جس میں ارد گرد کے 15 قصبوں کی برادریوںکی شخصیات اور نمائندے شریک ہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف کی مقامی اعلیٰ قیادت نےجلسے میں شرکت کی۔

سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات اورآفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ابھی تک کی گئی پیشرفت اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی حلقہ PP-158 میں 8 فروری کو جناب مونس الہی فارم 45 پر بھاری اکثریت سے جیتے تھے جبکہ فارم 47 میں انہیں ہراکر ان کے مخالف کو جتوایا گیا ۔ اب الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے ۔ 21 اپریل 2024 ءبروزاتوار اس حلقے میں الیکشن ہونے جارہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پہلے مجلس وحدت کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچی جہاں انہیں ویلکم کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات محنت کر کے ایک باوقار شاندار جلسے کا اہتمام کیا ۔

 اس میٹنگ میں جہاں مقامی علاقے کی شخصیات کو مدعو کیا تھا وہیں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی اعلیٰ شخصیات جناب ایم این اے خرم منور منج صاحب ، ایم پی اے جناب حافظ فرحت عباس صاحب ، محترمہ ثمینہ خاور صاحبہ، رضوان صاحب اور دیگر نے شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ، صوبائی آفس سیکرٹری مولاناظہیر کربلائی ،سنیئرضلعی نائب صدرجناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی صدر وحدت یوتھ پاکستان برادر نقی حیدر ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر حیدری ، غازی آباد یونٹس صدر جناب سید پیر بابر علی شمسی ، ضلعی آفس سیکرٹری جناب مولانا شمس نقوی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے دیگر فعال عہدیداروں نے پی ٹی آئی قیادت کو خوش آمدید کہا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اس شاندار جلسے کے انعقاد کو بہت سراہا ۔ اور جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسات اورمجلس وحدت مسلمین کے ضلعی عہدیداروں کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا اور کہا جتنی عزت ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین اور کارکنوں نے دی ہم اس پر مجلس وحدت کی پوری قیادت کے شکر گزار ہیں ۔ہر مشکل حالات میں مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت نے ہماراساتھ دیا اور ہر قسم کا سیاسی پریشربرداشت کیا ۔ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک ایک کارکن کے شکر گزار ہیں خصوصی طور برادر سید اسد عباس نقوی جنہوں نے اپنی ساری مصروفیات ترک کرکے ہمارے کہنےپر لاہور میں رکے ہوئے ہیں ۔آج ان کی وجہ سے ہمیں علاقے میں عزت ملی ہے ۔ اللہ آپ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree