پنجاب میں علماء وذاکرین پر بلاجواز پابندیوں اور سبیلوں کے خلاف کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،علامہ علی اکبر کاظمی

13 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اکابرین ملت جعفریہ لاہور، بانیان مجالس اور علمائے کرام کے ہمراہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت کی جانب سے مجالس عزاء پر عائد پابندیوں و دیگر مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کے لیے عبادت، بھائی چارے اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں عاشقانِ شہدائے کربلا محافل، مجالس عزاء اور جلوس و عزاداری کے پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں، جن کا مقصد تحریک کربلا کے اغراض ومقاصد کو اجاگر کرنا اور نبی و آل نبی ص کے ساتھ تجدیدِ عہد و وفا کرنا ہے، ان محافل میں شہدائے کربلا کا تزکرہ اور غم منایا جاتا ہے، ذکر کربلا تمام انسانوں میں شجاعت، بہادری، حمیت اور غیرت جیسی عظیم اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے دنیا کے تمام ظالموں، فرعونوں اور یزیدی فکر والوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، عزاداری کسی مذہب اور مکتب کے خلاف نہیں ہے، یہ طاغوت کے خلاف احتجاج ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، آئین پاکستان تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام کے ساتھ انکے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی عبادات و رسومات ادا کرنے کا مکمل حق دیتا ہے، پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی زاکرین و خطباء حضرات پر مختلف شہروں میں داخلے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلوسوں میں سبیلیں لگانے کے اعلان کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اس اعلان کی آڑ میں سالہاسال سے لگائی جانے والی سبیلوں اور لنگر امام حسین ع کو روکنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں منعقد ہونے والی خواتین کی مجالس کے لیے انہیں تھانے بلا کر ضمانتیں اور یقین دہانیوں پر مبنی تحاریر لینا سراسر زیادتی اور خلاف قانون ہے، گھروں اور امام بارگاہوں میں کئی دہائیوں سے جاری عشروں کو دھونس ودھمکی سے بند کرانا باعث تشویش ہے، یہ سب کام موجودہ حکومت کر رہی ہے، عزاداری کسی جماعت یا پارٹی کا مسئلہ نہیں، ہم عزاداری سید الشہداء کے خلاف اٹھائے جانے والے ان تمام غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات اور پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک ماں اپنے بچوں کی خاطر سب کچھ لٹاتی ہے اسی طرح ریاست کو بھی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے مکتب تشیع کے حقوق جو آئین پاکستان میں لکھے ہوئے ہیں انہیں ادا کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، ظالموں کا ساتھی نہیں بننا چاہیے بلکہ مظلومین کے ذکر کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، تھری ایم پی او تحت پکڑ دھکڑ اور جیلوں میں ڈالنا قابلِ مذمت اقدامات ہیں جن کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، بصورت دیگر ہم احتجاج کا قانونی و دستوری حق محفوظ رکھتے ہیں اور یہ زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکنے کی صورت میں ہم ایک بڑے احتجاج کی کال دیں گے، کہ جس کے نتیجے میں عزادار امام حسین اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے جب تک پنجاب حکومت اپنے تمام غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ نہیں کرےگی، لہذا ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے، اس سے پہلے کے مومنین عزاداروں کے جذبات مجروح ہوں اور بدمزگی کی فضاء پیدا ہو۔ پریس کانفرنس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد علی بلتستانی،  نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفٰی حیدر، شیخ عمران علی، فصاحت بخاری،  صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان اور مختلف بانیان مجالس و جلوس عزاء نے شرکت ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree