عاشقان رسول ؐ پر پنجاب پولیس کی فائرنگ اور بہیمانہ قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

19 اپریل 2021

وحدت نیوز(لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں اور عاشقانِ رسول (ص) پر دن دہاڑے گولیاں برسانا کسی بھی زاویے سے جمہوری عمل نہیں ہے. لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والوں کے ورثاء کو تعزیت پیش کرتا ہوں اس بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. ملک میں افراتفری کی صورتحال پر حکومت جمہوری انداز میں حکمت عملی اپنائے نہ کہ ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کرے. معاملات غیر جمہوری انداز میں حل کرنے سے نہ ختم ہونے والے مسائل جنم لے رہے ہیں. تمام مکاتب فکر کے علماء سے درخواست کرتا ہوں ناموس رسالت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نا امنیت عالمی پاکستان و اسلام دشمنوں کا ذخیرہ ہے لہٰذا دشمنوں کیلئے موقع فراہم نہ ہونے پائے اور مل کر حکمت عملی مرتب کریں. ناموس محمد و آل محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام مکاتب فکر و مسالک یکجا ہو جائیں اور منظم انداز میں آئینی و قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان سے توہینِ رسالت کرنے والوں کے خلاف ایک عالمی تحریک کا آغاز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree