مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل منڈی بہاؤالدین کامشترکہ اجلاس، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

26 ستمبر 2020

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) سٹی منڈی بہاوالدین میں شیعہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، ضلع میں امن وامان کی خراب صورتحال پر انتظامیہ کی طرف سے ناقص کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سیکٹری تبلیغات و سابق ضلع سیکرٹری جنرل مولانا مظہر عباس ہادی نے خطاب کیا ۔

اس کے علاوہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدر سید اظہر تقوی ،ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل سید عمران شاہ ،ضلعی صدر سید ظفر شاہ ،تحصیل صدر شیعہ علما کونسل ڈاکٹر سید کاظم شاہ،سٹی صدر ناصر عباس جعفری ، احسان کریم جعفری ،چوہدری غلام رضا گوندل ،چوہدری امجداقبال گوندل ،سید غضنفر عباس ،سید طاہر عباس نقوی ایڈووکیٹ،خواجہ فرخ عباس،سید علی رضوی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر سید حسنین کاظمی نے شرکت کی ۔

متفقہ طور پرشیعہ جماعتوں کی نمائندہ ضلعی کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس کی سربراہی چوہدری غلام رضا گوندل صاحب کو دی گئی  آئندہ کے تمام معاملات کی سرپرستی اس کمیٹی کے سپرد کی گئی۔ اس اجلاس میں متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا ضلع منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مقتول ملک علمدار حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن ہم متنبہ کرتے ہیں کہ مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے 18 اکتوبر کو ہم ملک عملدار حسین کے ختم چہلم کے موقع پر ایک بڑا اجتماع برپا کریں گے جس میں مجلس وحدت مسلمین و شیعہ علما کونسل کی قیادت اور ضلع بھر کی عوام بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree