جھنگ، ناروال، قلعہ ستار شاہ، قصورودیگر علاقوں میں عزاداری پر پابندی قابل مذمت اقدام ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

01 جون 2020

وحدت نیوز(لاہور) جھنگ، ناروال، قلعہ ستار شاہ، قصور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجالس اور عزاداری پر پابندی قابل مذمت اور ہمارے بنیادی آئینی حق پر قدغن ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے،پنجاب پولیس اپنے حدود سے تجاوز کر رہی ہے ہم عزاداری پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لئے تیار نہیں،عزاداری کی بقا کے لئے ہر قسم کی قربانی دینگے، لیکن کرونا کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار اظہار مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے،پنجاب پولیس کی جانب سے بانیان مجالس کو اغوا کرنا ریاستی دہشتگردی ہے،اگر ان واقعات کا نوٹس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر میں ہم سڑکوں پر نکلنے میں مجبور ہونگے، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کسی بھی قسم کی قدغن کو نہ ماضی میں قبول کیا تھا نہ ابھی ہم کرینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات کرونا اور ٹڈی دل پر انتہائی مایوس کن ہے ایک طرف کسانوں کا معاشی قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف عام عوام بھی حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب بیزار ہیں.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree