رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھارتی ظلم و بربریت قابل مذمت ہے، علامہ مبارک علی موسوی

20 مئی 2018

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 نوجوانوں کی شہادت پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر معاہدے کے بعد رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ظلم و بربریت قابل مذمت ہے۔ آئے روز کشمیری مظلوموں کو شہید اور زخمی کیا جاتاہے۔بھارتی ریاستی دہشت گردی سےخواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں سفاکیت اوردرندگی کی تمام حدیں پارکرلی ہیں اوربھارت کو ظلم اورستم ڈھانے کا یہ کھیل بند کرنا ہوگا۔

سید مبارک علی موسوی نے کہا کہ کشمیری عوام کو جبر اوراستبداد کے ذریعے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا جاسکتا، کشمیری عوام اپنے قیمتی لہوسے آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو بھی جاگنا پڑے گا انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ بھارت میں بیلٹ گن اور کیمیکل ویپنز کے استعمال پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں اور بھارتی مظالم بند کرائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree