انسانیت دشمن دہشتگردوں کیساتھ ساتھ معاشی دہشتگردوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،علامہ مبارک موسوی

23 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) انسانیت دشمن دہشتگردوں کیساتھ ساتھ معاشی دہشتگردوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،ملک میں انارکی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،نوازشریف اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی وکالت کی بجائے اپنے دور میں بے گناہ لاپتہ شیعہ علماء و جوانوں کے بارے میں بتائے ،یہ بے گناہ افراد کہا ں ہیں؟،ن لیگی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،قوم کو جلد لیٹروں اورظالم و جابر حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے ضلع اٹک،راولپنڈی،جہلم اور چکوال کے پارٹی ورکرز سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں الیکشن 2018 کے حوالے سے کارکنان تیاریوں میں تیزی لائیں،ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،ن لیگ کے انتقامی کاروائیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے انشااللہ سود سمیت چکا دینگے،نوازشریف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،مہنگائی اوربے روزگاری کے سبب لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں،پنجاب میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا،ملت جعفریہ کیخلاف ن لیگ حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں کبھی نہیں بھولیں گے،ہم آئین اورقانون کے اندر رہتے ہوئے ان ظالم قوتوں کامقابلہ کرینگے،جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کو مفادپرستوں اور دہشتگردوں کے سیاسی سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی و دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree