نماز عید کے بعد ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سانحہ پاراچناروکوئٹہ کے خلاف لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے

27 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سانحہ پاراچنار پر حکومتی متعصبانہ خاموشی اور ریاستی اداروں کی بے حسی کیخلاف نماز عید کے اجتماعات کے بعد ملک گیرمظاہرے،چاروں صوبوں گلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر میں لوگ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز عید میں شریک ہوئے،علمائے کرام نے خطبے میں پاراچنار اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کیخلاف دہشتگردی کے واقعات کو شیعہ نسل کشی قرار دے کر اس جرم میں موجود حکومت کو شریک ٹھہرایا،لاہور میں باغ بیرون موچیدروازہ نماز عید کے اجتماع کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حیدر موسوی نے کہا کہ ہمیں بہاولپور سانحے پر دلی صدمہ پہنچا ہے،لیکن حکومت وقت کی شیعہ دشمن پالیسی کو بھی بہاولپور سانحے نے بے نقاب کر دیا ہے،پاراچنار میں مسلسل قتل عام جاری ہے،نواز شریف کو توفیق نہیں ہوئی کہ پاراچنار میں جاری قتل عام پر کرم ایجنسی جا کر ان مظلوموں سے اظہار تعزیت کرے،ہم ن لیگ کے ہر عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے ،کہ ن لیگی حکومت کو ہمارے قتل عام کے احکامات کہا ں سے مل رہے ہیں،پاراچنار کے معاملے میں ریاستی اداروں کی خاموشی بھی پر اسرار ہے،ہم بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں،ریاست پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں کیساتھ یہ سلوک ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے،تین دن سے کرم ایجنسی کے لوگ سڑکوں پر بیٹھے اپنے مظلومیت کا قانونی آئینی جنگ لڑ رہے ہیں،آخر حکومت چاہتی کیا ہے،ہمیں مجبور نہ کیا جائے ہم ایک دفعہ پھر سے ملک بھر کے شاہراہوں اور چوراہوں پر بیٹھ جائیں،پاراچنار کے مظلومین کو انصاف نہ ملا تو نہ رکنے والا احتجاجی سلسلہ شروع ہوگا،یہ نہ ہو پانامہ کے فیصلے سے پہلے آل شریف کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے،مظاہرے میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی اور حکومتی متعصبانہ رویے کیخلاف نعرے لگائے۔

کربلا گامے شاہ کے باہر نماز عید کے بعد پاراچنار میں جاری قتل عام پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقارالحسنین نقوی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے شیعہ دشمنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دی ہے،جہاں جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہاں وہاں ملت تشیع کوانتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے،پنجاب ،گلگت بلتستان،بلوچستان اور فاٹا میں ہمارے قاتلوں کی نواز شریف شہباز شریف ہی سرپرستی کر رہے ہیں،ہم پاراچنار کے مظلومین کی پر امن جدوجہد کو رائیگاں جانے نہیں دینگے،پاکستان کے ہم بانی ہیں اور اس مملکت خداد کو ہم مسلکی پاکستان نہیں بننے دینگے،ہمارے قتل عام پر خاموش رہنے والو سن لو ہم انصاف کے لئے آخری حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے،مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور حکومتی متعصبانہ رویے کیخلاف بھر پور نعرہ بازی کی۔

ناصر باغ میں نماز عید کے بعد نمازی لوئرمال پر نکل آئے اور ٹریفک جام کرکے پاراچنار کے مظلومین کے حق میں لگاتے رہے،مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ اور بچے شریک تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہماری نسل کشی پر خاموش رہنے والے حکمران جماعت سن لیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں تمہیں یہ ٹاسک کہا ں سے ملا ہے،پاراچنار کے مظلومین کا جرم یہ ہے کہ وہ طالبان،القاعدہ اور داعش کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،پاراچنار کے محب وطن عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،ستم ظریفی یہ ہے کہ درجنوں چیک پوسٹوں سے گذر کر پہلے دہشتگرد حملہ کرتا ہے پھر زندہ بچ جانے والوں کو پولیٹیکل ایجنٹ اور ایف سی اہلکار اپنے گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں،ہم حیران ہے کس کس جرائم پر احتجاج کریں،انہوں نے کہا کہ پاراچنار دور حاضر کا غزہ ہے،جس بربریت کا غزہ کے مظلومین سامنا کر رہے ہیں عین اسی طرح کے ظلم وستم کا پاراچنار کے عوام کو سامنا ہے،ہم ان مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،تین دن سے پاراچنار کے عوام کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے،120 سے زائد بے گناہوں کے قتل عام پر پردہ ڈالنے کے لئے ذرائع ابلاغ کے ذریعے جھوٹی خبروں سے عوام اور دنیا بھر کے انصاف پسند انسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے،ہم اس پات پر یقین کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں آل شریف نے اپنے آقاوں کے احکامات پرمشرق وسطی کے پراکسی وار کو پاراچنار سے لڑنا شروع کر دیا ہے،پاکستانی عوام ریاستی ادارے اور میڈیا سن لیں آل شریف ملکی سلامتی پر وار کرنے جارہے ہیں،پاکستان کو کسی اور سے نہیں اس حکمران خاندان سے خطرہ ہے جو اپنی جائیدادیں سرمایہ عرب ممالک اور لندن میں حکمرانی کرنے خودٓپاکستان میں بیٹھے ہیں،علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ پارا چنار کے مظلومین کو انصاف نہ ملا تو ہم ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئیں گے چاہے اس میں ہمیں جس طرح کی قربانی دینی پڑے ہم دینے کو تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree