ایم ڈبلیوایم ٹیکسلاکے تحت رحمتہ العالمین کانفرنس کا انعقاد،ن لیگی چیئرمین کا کمیونٹی ہال میں پروگرام کی اجازت دینے سے انکار

11 جنوری 2017

وحدت نیوز (ٹیکسلا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر پابندی لگانے والی حکومت تباہ و برباد ہو جائے گی، کمیونٹی ہال میں رحمۃ العالمین کانفرنس کی اجازت نہ دیکر مجرمانہ فعل انجام دیا گیا۔ تاجدار کائنات کے دور میں غیر مسلموں کو بھی ان کے حقوق حاصل تھے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجران کے عیسائیوں کے لئے بھی اپنے دروازے کھول دیئے تھے لیکن آج نام نہاد مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو محبت اور امن کا درس دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹیکسلا میں منعقدہ رحمت العالمین (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائمقام مرکزی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد، مرکزی وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل سید جواد الحسن کاظمی، رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار فیضی، عیسائی برادری کے نمائندہ ایلڈر جان، ضلعی سیکرٹری جنرل راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی سب سے اعلی ترین لیڈر شہ رسول اللہ ص کی تھی انہوں نے اعلان رسالت سے قبل خود کو صادق اور امین منوایا آج کے لیڈر اور حکمران کیا صادق اور امین ہیں؟ اگر نہیں تو یہ فرعون ہیں. راحیل شریف ہیرو سے زیرو ہوچکے ہیں علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات گرامی خوش ہوں اور ان کے اہداف و مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہو. سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے لیکن حکمرانوں نے اسکا چہرہ مسخ کر دیا ہے راحیل شریف ریال شریف بن چکے ہیں۔ راحیل شریف کے عمل سے ملت اسلامیہ تقسیم ہوئی اور ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا۔

 مقررین نے مسلم لیگ (ن) ٹیکسلا کی جانب سے رحمۃ العالمین کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ٹیکسلا نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹٰیکسلا نے کمیونٹی ہال دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ حال ہی میں منتخب ہونے والے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا کا تعلق نواز لیگ سے ہے جنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو ہال دینے سے منع کیا ہے کیونکہ ایم ڈبلیوایم حکومت مخالف دھرنوں کا حصہ رہی ہے ۔ جس پر تقریب میں موجود تمام شرکاء نے شیم شیم کے نعرے بلند کئے۔ منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر روکنے والے ہر دور میں ذلیل رسوا ہوئے ہیں۔ آج انہی تکفیری ذہینت کے لوگوں نے پوری دنیا میں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ مقررین نے سابق آرمی چیف کے مسلکی اتحاد میں شریک ہونے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree