قصور میں جنسی زیادتی کی المناک داستانیں وطن عزیزکے ماتھے پر بدنما داغ بن کر ابھری ہیں ، ناصرشیرازی

11 اگست 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے چنیوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامع بعثت اورجھنگ میں شیعہ درسگاہ پر پولیس کے چھاپوں اور قصور میں ملکی تاریخ کے بدترین جنسی زیادتی کے  سانحات منظرعام پر آنے کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے قانون و انصاف کی پامالی قرار دیا ہے۔تلاشی کے دوران شیعہ مراکز سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی مواد نہ ملنا اس امر کی دلیل ہے کہ یہ محب وطن قوتوں اور امن کی تشہیر کے مراکز ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں پنجاب کے ضلع قصورمیں غیر انسانی اور غیر اخلاقی جرائم کے اندھوناک سانحات نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا ہے، قصور میں جنسی زیادتی کی المناک داستانیں وطن عزیزکے ماتھے پر بدنما داغ بن کر ابھری ہیں ،ملک میں عدل وانصاف کے ناپید ہوجانے کے باعث اس طرح کے سنگین جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر ملک وقوم کی بدنامی کا باعث ہیں، ان واقعات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور ناقص اطلاعات عیاں ہو گئی ہیں،وفاقی حکومت تعصب کا عینک اتار کرمجرموں اور محب وطن شہریوں میں فرق کرنا سیکھے اور قصور میں حیوانی درندگی کا نشانہ بننے والے بچے اور بچیوں کے اہل خانہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا جانبدارانہ رویہ تعصب پر مبنی ہے۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب پولیس کو لگام دے۔ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بجائے ان عناصر کے خلاف آپریشن کی رفتار کو بڑھایا جائے جو پاکستان کی سلامتی و بقا کے دشمن ہیں۔مذہب کی خدمت کرنے والے دینی اداروں اور کالعدم تنظیموں کے مقاصد کو پروان چڑھانے والے مدارس کو ترازو کے ایک ہی پرلے میں نہ تولا جائے۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ملک دشمن مذموم عناصر تک محدود رہنے دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے توازن کی پالیسی اختیار کرنا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ ملا عمر جیسے دہشت گرد کی ہلاکت کے دو سال بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے لیے طالبانی فکر کی تشہیر و ترویج کرنے والے اداروں کی نشاندہی کا یہ بہترین موقعہ ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرنے والے مدارس کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کو برملا اسلام کا نام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر پلیٹ فارم پر نظریہ پاکستان کا دفاع کرنے والی ایک محب وطن جماعت ہے ۔تکفیری گروہوں کی ایما پر محب وطن دینی مراکز پر چھاپے مارنے محب وطن طاقتوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے دانشمندی اور سیاسی بصیرت سے ناکام بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree