قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒکی 27ویں برسی کا مرکزی اجتماع9اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا مہدی عابدی

30 جون 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒکی 27ویں برسی کا مرکزی اجتماع9اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا ،جس میں شہید قائد کے معنویٰ فرزندملک کے طول عرض سے جمع ہو کر ان کے نیک مشن اور پاکیزہ خون سے تجدید عہد وفا کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری آفس علامہ اصغر عسکری اورسیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی کو شہید قائد کی برسی کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے ٹاسک دے دیا گیا ہے ، علمائے کرام ، اکابرین اور ملی تنظیمات سے روابط اور دعوت دینے کے حوالے سے فعالیت کریں گے، انہوں نےبتایا کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کو جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منانے کیلئے اسلا م آباد میں مثل سابق عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائے، جس میں ملک بھر سے فرزندان شہید حسینی اکھٹا ہوکراپنے محبوب قائد سے عشق اور اپنی بھرپور سیاسی واجتماعی قوت کا مظاہرہ کریں ، پہلے 2اگست کی تاریخ طے کی گئی تھی لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناءپر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے  ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree