فوجی عدالتوں کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ دہشت گردی سے متاثرہ اٹھارہ کروڑ عوام کی دل کی آواز ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

05 اگست 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا کہناہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کے ذریعہ ہی دہشت گردی کے نا سور کا خاتمہ ممکن ہے، فوجی عدالتوں کا قیام اور ان کے اختیارات میں اضافہ شہدا کے خاندانوں کا درینہ مطالبہ تھا ملٹری کورٹس کے ذریعہ ہی خطرناک ترین دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزاروں افراد کے قاتلوں نے موجودہ عدالتی نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزادی حاصل کی اور اپنے مراسم عالمی دہشت گرد تنظیموں سے قائم کیے اور ملک کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچایا، موجودہ حالات میں ملک اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد مزے سے آزاد پھریں اور پوری قوم کو سیکیورٹی کے نام پر ان کے گھروں میں یر غمال بنا دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی عدالتی کلیدی حیثیت رکھتی پاکستان میں ایسے دہشت گردوں کی کمی نہیں جن کے خوف سے جج انہیں سزا سناتے ہیں اور نہ ہی کوئی ان کے خلاف گواہی دینے کی جرات کرتا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ،انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ان وحشی درندہ صفت دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگاانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ نے ان افراد کو بھی بے نقاب کردیا ہے جو کہ چند روپوں کو ملکی مفاد سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں، قوم جان لے کہ ان حالات میں فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ملٹری کورٹس کے حق میں فیصلہ کے بعد اس بات کی قوی امید ہے کہ ان خطرنات دہشت گردون کوان کے انجام تک پہنچایا جائے گا جنہیں کل تک کسی کا خوف نہیں تھا۔ اب ملک دشمن عناصر کو بھی سمجھ جانا چاہئے کہ وہ انصاف کو یرغمال بناکر اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو نہیں بچا سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree