عید غدیرومباہلہ کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کراچی کےتحت عظیم الشان وارثان ولایت کانفرنس کا انعقاد

11 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی عید غدیر ومباہلہ کی مناسبت سے عظیم الشان وارثان ولایت کا کانفرنس کا انعقاد مرکزی روڈجعفرطیارمیں کیا گیا، جس میں شہر بھر سے خواتین ، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکائے کانفرنس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا جبکہ دیگرمقررین میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ علی انورجعفری،علی حسین نقوی شامل تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جلسہ گاہ آمد پر پوراپنڈال لبیک یاحسین ؑکے نعروں سے گونج اٹھا،شرکاءنے کھٹرےہوکر اپنے محبوب لیڈر کا استقبال کیا،کانفرنس میں مختلف منقبت خوانوں سمیت معروف شاعر اہلبیت میر تکلم نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن نے انجام دیئےوارثان ولایت کانفرنس میں شہر بھر سے خانوادہ شہداءنے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمابھی خصوصی طور پر شریک ہوئے،کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے اختتامی کلمات اور اظہارتشکر ادا کیا۔واضح رہے کے وارثان ولایت کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں پوری جعفرطیارسوسائٹی میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے تھے،پولیس اور رینجرز کے جوانوں اور اسکاوٹس رضا کاروں نے پورے علاقے میں سکیورٹی انتطامات کیئے ہوئے تھے،جبکہ پورےعلاقے میں تنظیمی ومذہبی پرچموں کی بہار تھی۔

مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے انبیا ء کے ذرئعے انسانی معاشرے کی فلاح و بہود کے لئے نظام ولایت بھیجا جوخاتم النبین (ص) کے بعد ایک عادل اور معصوم امام کو غدیر کے روز سپر د کیا گیا، نظام ولایت علی دراصل ولایت انبیا ء کا تسلسل ہے جو من جانب بااللہ ہے۔ اللہ جو انسان کی خلقیت سے واقف ہے اس نے انسانی ضروریات کے مطابق یہ نظام دیا جس میں سیاست بھی ہے معیشت اور سماجیات بھی ہے اور نظام کو ولایت کہتے ہیں جسکا حاکم امام ہے، اور آج جبکہ امام برحق باحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو اس ولایت کی حاکمیت ایک جامع شرائط فقہی کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمار ا رہبر شجاع، بہادر،بابصیرت فقہی ہے جو نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا انکا مقابلہ کررہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا پنجاب میں سعودی نواز حکومت نےاہلسنت کے مائک پر دورد شریف پڑھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اب عزاداری کے خلاف قوانین بناکر اسے محددو کرنے کی کوشیش کررہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ تمھاری دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری سید الشہداء اس سال بھرپور انداز میں مناکر ہم تمھاری سازشوں کو ناکام بنادیں گے،پہلے عزاداری واجب تھی مگراس برس اوجب سمجھ کر انجام دیں ،واضح کیا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے خلاف ہے یا عزاداری سید الشہداء کے،، علامہ راجہ ناصر نے اہلسنت براداران سے بھی گذارش کی وہ بھی نواسہ رسول کی عزاداری اس سال بھرپور انداز میں منائیں تاکہ تکفیریت کا پاکستان میں راستہ روکا جائے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے گذارش کرتا ہوں کے علاقائی سطح پر پنجاب حکومت کے عزاداری کے خلاف بنائے گئے کالے قانوں پر فوری پریس کانفرنس کا اہتمام کریں، اور عوام سے بھی گذارش کی اس سال محرم میں بھرپور انداز میں عزاداری کو انجام دین ۔

علامہ صلاح الدین نے کہا کہ ولایت بشریت کی معراج کا نام ہے، ولایت اطاعت کی معراج کا نام ہے،زمان و مکان کی دورمیں بھی خدا ،رسول اور اولی امرکی ولایت سے خالی نہیں رہتا، غیبت امام زمان عج میں نظام ولایت فقیہہ ولایت اللہ ولایت رسول اور ولایت آئمہ کا تسلسل ہے،رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ خامنہ ای جیسا بہادر، نڈر، جری ،شجاع، با بصیرت،دانشمند، عادل فقیہہ آج اسلامی دنیا کا رہبر ہے جو کہ کسی نعمت سے کم نہیں ۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج کا یہ عظیم اجتماع غدیر خم میں موجود ولائیوں کی یاد کو تازہ کررہا ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سالانہ جشن غدیر ومباہلہ کا انعقاد روز غدیر کے احیاءکا بہترین ذریعہ ہے،اس دن کا حق ہے کہ اسے شایان شان انداز میں منایا جائےکیونکہ خداوند متعال نے اس روز کو روز تکمیل دین قرار دیا اور نعمتوں کے تمام ہونے کا اعلان اپنے محبوب پیغمبر (ص)کی زبانی کروایااور ختم نبوت کے بعد آغاز امامت کا کی نوید سنائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree