عزاداری سید الشہداءؑکومحدودکرنے کی حکومتی سازشوں کے خلاف کل ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا،مہدی عابدی

17 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(کراچی) عزاداری سید شہداء  ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اپنے اس حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے، سندھ  اور پنجاب کی حکومت   عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور  کالعدم   دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل سرپرستی کر رہی ہے، کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات  مہدی عابدی نے کراچی میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی، میثم عابدی،علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، رضا نقوی، آصف صفوی، علی احمر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن  نا عاقبت اندیشن حکمرانوں نے اپنی سابقہ بیلنس پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے وطن دوست قوتوں کے خلاف اس کا رخ موڑدیا،ظالم ومظلوم اور قاتل ومقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی ملت تشیع پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ   سندھ حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کے آرڈر جاری خوش آئند ہے تاہم  صوبائی وزراء کی جانب سے ہزاروں شہداء کی قاتل کالعدم جماعتوں کی سپرستی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کا مقابلہ کریں گے، عزاداری امام حسین ہمارا آئینی حق ہے ، عزاداری کو روکنے کے اقدامات سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کی آئین پاکستان سے غداری ہے، عدالت عالیہ اس کا نوٹس لے۔ مہدی عابدی نے اعلان کیا کہ عزاداری شہداء کے خلاف کی جانے والی سازشوں کیخلاف کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور اگر انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو انشاء اللہ عاشقان حسین اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree