شام و مصر کے مسئلے پرسعودی حکمرانوں کا طرز عمل اسلام مخالف ہے، علامہ امین شہیدی

16 ستمبر 2013

وحدت نیوز (لاہور )شام میں امریکی حملے کی کوشش دراصل اسرائیل کی مدد ہے، شام واحد ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف مقاومت میں مدد کر رہا ہے، فلسطینیوں کے حقوق کی بات کر رہا ہے، سعودی حکمرانوں کا طرز عمل اسلام مخالف ہے، امریکہ کو اربوں ڈالر دے کر شام کے خلاف لڑنے پر آمادہ کرکے کون سے اسلام کی خدمت ہو رہی ہے، مصر میں جو ظلم ان سعودی حکمرانوں نے امریکہ سے مل کر کروائے اس کی مثال نہیں ملتی، مگر خدا کا نام لے کر اٹھنے والے ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی نہیں ہارے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ علامہ امین شہیدی نے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار بعنوان ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق''  سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں سے مزاکرات کی بات کرنا ہزاروں شہدا کے خون سے غداری ہے، ایک ملالہ پر واویلا کرنے والے ہزاروں ملالائوں پر ظلم پر خاموش کیوں ہیں، شاہ زیب قتل کیس میں والدین کے معافی دینے پر میڈیا بڑا واویلا کر رہا ہے مگر وہی میڈیا ہزاروں شاہ زیبوں کے قاتلوں سے ہونے والے مزاکرات پر خاموش کیوں ہے۔

سیمینار کے دیگر مقررین میں  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی ،  ادارہ منہاج القرآن کے ڈاکٹر علی اکبر الازہری، سینئر صحافی مبشر لقمان، علامہ جاوید اکبر ساقی، سابق مشیر وزیراعلی پنجاب الحاج حیدر علی مرزا بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree