سانحہ پاراچنار کے ذمہ داروہ میڈیا ہاوُسزہیں جنہوں نے مبالغے پر مبنی رپورٹ شائع کرکے دہشت گردوں کو یلغار کا موقع دیا،ناصرشیرازی

15 دسمبر 2015

وحدت نیوز(لاہور) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے قومی اداروں کیساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے،من گھڑت اور مفروضے پر مبنی خبروں کی تشہیر کے نتائج قتل وغارت گری اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے،پاراچنار واقعے کا ذمہ دار بھی وہی میڈیا ہاوُس ہے جس نے من گھڑت اور مبالغے پر مبنی رپورٹ شائع کرکے کے دہشت گردوں کو کرم ایجنسی پر یلغار کا موقع دیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کارکنان سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا میڈیا میں موجود کچھ کالی بھیڑیں معاشرے میں فساد اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،صحافت کے مقدس پیشے کے ذریعے اصلاح معاشرہ اور مظلوموں کے حقوق کا دفاع کیا جاتا ہے،لیکن یہاں ایک مخصوص سوچ کے حامل کچھ افراد بغیر تحقیق بغیر ثبوت کے خبروں کو اپنی رپورٹ کاحصہ بنا کر اصل حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایسے لوگ ہی پاراچنار جیسے واقعات کے اصل ذمہ دار ہیں،انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاوسسز کے مالکا ن کو چاہیئے ایسے کالی بھیڑوں کو اپنے ادارے کا حصہ نہ بننے دیں کیونکہ یہ صحافت کے نام پر محض اپنے بیرونی آقاوُں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق کو انصاف دلانے میں اگر ہماری صحافتی ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر سکتے تو کم از کم ان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا بھی حصہ نہ بنیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے کبھی بھی ملک و قوم اور انسانیت کا دوست نہیں ہو سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree