تنازعہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار بھارتی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

24 اگست 2015

وحدت نیوز (سلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات میں قطعی سنجیدہ نہیں ہے۔ کشمیر ایشو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے۔ اس پر بات کرنے سے انکار بھارت کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرتی عمل کی طرف بھارتی ڈرامائی پیش رفت دراصل اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش تھی۔ جو آشکار ہو چکی ہے۔بھارت کا پاکستان سے مخصمانہ رویہ اس کی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ حصہ رہا ہے ۔ مذاکراتی عمل کو بھارت کی طرف سے دانستہ طور پر ڈید لاک کا شکار کیا گیا۔ کشمیر ایشو سے فرار اور مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں بھارتی جارحانہ عزائم کے نشاندہی کر رہی ہیں۔بھارتی حکومت کی غیر مدابرانہ حکمت عملی خطے کو خطرناک سمت میں لے کر جا رہی ہے۔پاکستان کی طرف سے کشمیر ایشو پر دوٹوک موقف لائق تحسین اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کی ترجمانی ہے۔انہوں نے کہا بھارت سے برابری کی سطح پر باوقار اندز میں بات چیت کا آپشن پاکستان کے پاس موجود ہے۔ اگر بھارت کسی طاقت کے زعم میں مبتلا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ ارض پاک کسی گیڈر بھبکی میں نہیں آنے والا۔ ہم ایک مضبوط دفاع اور دنیا کی طاقت ور افواج رکھنے والی قوم ہیں۔ دہشت گردی پر بھارت سے مذاکرت کا مقصد ان طاقتوں کی حوصلہ شکنی ہے جو ہندوستانی تائید سے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف مسلح سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔اگر بھارت انہیں لگام نہیں دینا چاہتے تو پاکستان انہیں نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔علامہ ناصر نے کہا کہ کوتلیہ کے پیرکاروں سے خیر کی توقع رکھنا خام خیالی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree