ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ماڈل ٹاون کے محصورین کے لئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں ، علامہ ناصرعباس جعفری

11 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور)شریف برادران بوریا بستر لپیٹ لیں ، عوامی سمندر ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جانے کے لئےساحل سے ٹکرا رہا ہے،مجلس وحدت مسلمین اپنے اہل سنت بھائیوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑی گی، منہاج القرآن میں محصور خواتین ، معصوم بچوں اور بزرگوں کے لئے سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، نواز شریف سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے لئے کمر بستہ ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان، شیخ رشید اور چوہدری برادران کے خلاف لاہو رہائی کورٹ کا فیصلہ کرپٹ ججوں کی غلام ذہنیت کی عکاس ہے، پنجاب بھر کے کارکنان لانگ مارچ کے حوالے سے تمام تر انتظامات جلد مکمل کریں ، جی ٹی روڈ پر استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ احمد اقبال ،علامہ مبارک موسوی علامہ اعجاز بہشتی ، فضل نقوی ، نثار فیضی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، اسد عباس نقوی ، رائے ناصر ، مظاہر شکری و دیگر بھی موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا نواز حکومت اسلام آباد اور لاہور میں موجود ملازمین عوامی احتجاج کو روکنے کے لئے غیر جمہوری اقدامات کا سہارا لے رہی ہے،پنجاب بھر میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کو انقلاب مارچ میں شرکت سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، لاہور ، شیخوپورہ، ملتان ،راولپنڈی اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں کارکنان کے گھروں میںچھاپے جاری ہیں ، نواز لیگ ایسی غیر جمہوری حرکتوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، دہشت گردی، کرپشن ، لوڈشیڈنگ اور کرپشن سے تنگ اٹھارہ کروڑ عوام اس ظالم استحصالی سے جنگ کے لئے میدان میں نکلنے والے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں استحکام وطن کے لئے شیعہ سنی عوام کا اکھٹا ہو کر نکلنا تکفیریت کی شکست ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نےایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنمائوں کو احکامات جاری کئے کے منہاج القرآن میں محصور خواتین ، معصوم بچوں اور بزرگوں کے لئےفوری طور پر سبیلیں لگائی جائیں اور انقلاب مارچ کے شرکاءکے لئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree