افغانستان میں موجودبھارتی سفارتخانہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

20 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اور پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش میں بھارت کا براہ راست ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے اقتصادی راہداری کے قیام کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی کا محور و مرکز پاکستان کے خلاف سازشوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔پاکستان میں اکنامک کوریڈور کے منصوبے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے پاکستان کے داخلی و خارجی حالات کو کشیدہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل انشاء اللہ ہر حال میں ہو گی اور وطن عزیز خطے میں خوشحال، باوقار اور دنیا کے پُرامن ملک کی حیثیت کے ساتھ ابھر کے سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے آئے روز سرحدی خلاف ورزی ہمیں الجھانے کی سازش ہے ۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے دوستانہ روابط کو خراب کرنے کے لیے بھی افغانستان میں موجود بھارتی سفارتخانہ پاکستان دشمن سازشوں کے مرکز کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ افغانستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان دینے سے قبل ارض پاک کی قربانیوں کو نہ بھولے۔ روس افغان جنگ میں پاکستان نے عالمی حالات کی پرواہ کیے بغیر اپنی بساط سے بڑھ کر افغانستان کی عوام کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اس منافقانہ روش سے باز رہے۔ پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام افواج پاک کی پشت پر کھڑی ہے۔انڈیا اگر ہمارے داخلی معاملات اور سرحدی خلاف ورزی سے باز نہ آیا تو پھر اسے بھیانک نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree