افضل خان کے انکشافات اورلاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہیں، علامہ ناصرعباس جعفری

26 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی پر سامنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف قاتل اعلیٰ ہیں اور انہیں کے ایماں پر ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاء اللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔ ہمارا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کیخلاف ورثاء کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا ۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ، علامہ ناصر کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر ظالموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا تو پھر ثابت ہوجائیگا کہ پاکستان میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سوال کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اپنے لبوں کو کھولنا چاہیے، قبرستان جیسی خاموشی جمہوری معاشرے کی نفی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree