شہدائے سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کربلا امام بارگاہ شکار پور کی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

28 نومبر 2021

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کا اہم اجلاس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت شکار پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاھد حسین میر سید بشارت شاہ قمر الدین شیخ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اصغر علی سیٹھار فدا عباس و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شکار پور کے شہداء نے حالت نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی سیرت کی پیروی کی۔ انہیں بے جرم و خطا دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ان کا جرم آل رسول سے عشق اور مودت تھی۔

 شہدائے سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کربلا امام بارگاہ شکار پور کی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان گزشتہ چار دھائیوں سے دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دے کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ شکار پور کے وارثان شہداء کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ اعلی عدالتیں دھشت گردی کے سانحات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے ساتھ جو معاہدہ کیا وہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے لہذا سندھ حکومت اپنے وعدے کو پورا کرے۔اس موقع پر وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاھد حسین میر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کو بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی سند پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree