مجلس وحدت مسلمین ملت کی ترجما ن بن چکی ہے،قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوانوں میں پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں،علامہ مقصودڈومکی

12 اگست 2024

وحدت نیوز(حب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے حب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی نائب صدر سید لعل شاہ دوپاسی عمران حسین انگاریہ جنرل سیکریٹری سعید احمد لاشاری ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید خادم حسین شاہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بخاری امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل محمد کی محبت ایمان جبکہ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض و عداوت کفر و نفاق کی علامت ہے۔ مشکل ترین حالات میں عاشقان اھل بیت نے قربانیاں دے کر اھل بیت علیھم السلام سے اپنا عہد وفا نبھایا ہے۔ آج بھی دشمنان اسلام اسرائیل اور امریکہ کے مقابلے میں پیروان اہلبیت ہی سینہ سپر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی ترجمان بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوانوں میں پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے پارا چنار سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی وحدت و اتحاد کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ متولی نصیر مگسی و دیگر کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں بخاری امام بارگاہ کے سامنے دو عدد درخت  لگائے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی سیکرٹری تربیت گل محمد سیلرو کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بھائی کی وفات پر ورثاء سے تعزیت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree