اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،علامہ مقصود ڈومکی

15 نومبر 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گوٹھ کسارو شر میرپور برڑو ٹھل، گوٹھ جمعہ خان برڑو اور مبارک پور کا تبلیغی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی علم کے ذریعے ممکن ہے۔ علم و تقویٰ انسان کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں۔ ہمیں اپنے جوانوں کو دینی اور عصری علوم سے آراستہ کرنا چاہیے۔ جو دینی مدارس علوم قرآن و سنت اور اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں، تمام مومنین کو چاہئے کہ ان مدارس کی معاونت کریں۔
 
ان مدارس کو مضبوط کریں جو اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتال محفوظ ہیں نہ ہی اسکول۔ ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو رفح کراسنگ کو فوری اور غیر مشروط طور پر کھولنا چاہئے۔ تاکہ دنیا بھر سے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امداد کی بروقت ترسیل اور رسائی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر مولانا منور حسین سولنگی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید جنسار علی شاہ، مقدم غلام یاسین برڑو، غلام حیدر برڑو اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree